ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل، 6 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس امین الدین خان، محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بینچ میں شامل تھے۔

جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ بینچ کی دوبارہ تشکیل کےلیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاؤں۔

جسٹس سردار طارق نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا جس پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

بینچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں