اسلام آباد:حکومت کی جانب سے آج( پیر) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے اور حکومتی اراکین و ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی منظور ہونے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کے کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی ایجنڈے میں پی آئی اے کے متعدد طیارے گراونڈ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل بھی منظورکرائے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا، رہنما ن لیگ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ غلط تاثر دیا جارہا ہے حکومت اپنے ججزلاناچاہتی ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑپریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ ترمیمی آرڈینیس ایوان میں پیش کرینگے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کا 129 واں نمبر ہونے پر توجہ دلانے کا نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔