پاکستان، روس سے، ایس یو 35 ،جنگی طیارے خریدے گا

پاکستان اور روس کے درمیان اگر ایس یو 35 لڑاکا طیاروں‌ کی ڈیل ہوجاتی ہے تو پاک روس تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوجائیں گے.ماسکو میں روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیرِدفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان روسی ہتھیاروں کی وسیع رینج میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انھوں‌ نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے مابین ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں. یہ طیارہ 2800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے. اور جنگی صلاحیوں‌ اور ٹیکنالوجی میں‌ اسے ایف سولہ سے بہتر قرار دیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں