کراچی میں مواچھ گوٹھ کے گودام سے چینی و دیگر اجناس کی 2 لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں۔ جن کی مالیت ڈیڑھ ارب بتائی جارہی ہے، اجناس کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔ڈی سی کیماڑی جنید اقبال خان اور ٹیم نے گودام سیل کردیا، 4 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ چینی کی بوریاں، 1 لاکھ کالے اور سفید چنے کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی، گودام مالکان کی شناخت ہوچکی، جلد گرفتار کیا جائے گا۔