کراچی میں‌تیز ہواوں کے ساتھ بارش کاامکان،سمندری طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری

کراچی سمیت مختلف علاقوں میں سمندری طوفان کے باعث تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کاامکان ہے جبکہ طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا شدید کم دباو ہے، سمندری طوفان اسنا میں تبدیل ہوچکا ہے، طوفان شمال مشرقی بحیرہ عرب میں کیٹی بندر سے 88 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے جبکہ کراچی سے تقریبا 120 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں موجود ہے جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کو حساس قرار دیا جارہا ہے۔

سمندری طوفان اسنا کا ابتدائی طور پر مغرب شمال مغرب کی سمت بڑھتے رہنے کا امکان ہے، 31 اگست تک وقفے وقفے سے کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰیار، مٹیاری، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد میں بھی مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے یکم ستمبر تک حب، لسبیلہ، آوران، کیچ اور گوادر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ، بلوچستان، اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

کراچی، حیدرآباد، دادو، قلات، خضدار، جعفرآباد، سبی، ڈی جی خان، نصیر آباد، بارکھان، لورالئی، آوران، پنجگور، واشک، مستونگ اور لسبیلہ کے برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں