اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کردی

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلا ن کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5 فیصد کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ توقعات کے مطابق فروری سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مئی کے مہینے کا آو¿ٹ ٹرن توقعات سے زیادہ بہتر رہا۔ ملک میں جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار تھی۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں