سری لنکا نے حال ہی میں پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔اس خبر پر ہم آگے جاکر بات کریں گے پہلے بات کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے بعد سری لنکا پر کیا مصیبت ٹوٹ پڑی ہے۔
سری لنکا میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک پرامن ملک کو نشانہ کس نے بنایا؟کیوں بنایا؟ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔۔
اخبارات سے شغف رکھنے والے لوگوں کو پتا ہے کہ بھارت سری لنکا پر کئی برسوں سے دباؤ ڈالتا آرہا تھا کہ پاکستان سے تعلقات نہ بڑھائے جائیں۔خاص طور پر دفاعی تعلقات کو محدود کیا جائے۔
تاریخ سے آگاہ لوگوں کو پتا ہے کہ بھارت بیس سال تک سری لنکا میں تامل باغیوں کی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت کرتا رہا ہے۔اسی دوران بھارت نے سری لنکا پر حملے کی کوشش بھی کی تھی،تاہم بین الاقوامی برادری کے دباؤ پر وہ ایسا نہ کرسکا۔
سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات آج بہت گہری بنیادوں پر استوار ہیں، اس کی وجہ پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر سری لنکا کی مکمل حمایت اور دفاعی میدان میں اس سے بھرپور تعاون ہے۔
سری لنکا نے گزشتہ دنوں یہ اصولی فیصلہ کیا کہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجے گا۔اس فیصلے سے بھارت کو شدید تکلیف کا احساس ہوا کیونکہ بھارت دنیا میں پاکستان کو کھیلوں کے محاذ میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔زرائع سے اطلاع ملی کہ بھارت نے سری لنکا کو یہ پیغام بھیجا کہ فی الحال کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی جائے، سمجھنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ ایک پیغام نہیں بلکہ کھلی دھمکی تھی، تاہم سری لنکا نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دورہ پاکستان پر غور جاری رکھا۔
ماہریبن کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں دھماکے بظاہر تو تامل باغیوں کے کسی گروپ یا داعش نے کرائے ہوں گے، لیکن ان کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔
یہ بھی اب واضح ہوچکا ہے کہ بھارت کے افغانستان کی سرزمین پر داعش یا ٹی ٹی پی سے بھی تعلقات استوار ہوچکے ہیں، جنہیں وہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے،اور پاکستان میں انہیں استعمال بھی کررہا ہے، ساتھ ہی بھارت ،تامل باغیوں سے (جن کی تحریک ختم ہوچکی ہے،تاہم اکا دکا گروہ چھپ کر کام کررہے ہیں) رابطے میں ہے اور انہیں مدد بھی فراہم کررہا ہے۔
سری لنکا جیسے پرامن اور سیاحت سے بھرپور ملک میں اچانک یوں دھماکے کرانا، جن میں دو سو افراد کی جان چلی جائے، پانچ سو زخمی ہوجائیں،جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہوں ، ایک واضح اشارہ ہے کہ جیسے ایک ملک کو، کسی جانب سے ،کوئی خاص پیغام دیا گیا ہو۔
پاکستان اور عالمی برادری نے سرکاری سطح پر سری لنکا میں دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے بھی مذمت کا بیان سامنے آیا ہے، تاہم دنیا کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ایک پرامن ملک میں دہشت گردی کراکر آخر کیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔