stars were seen

 گاڑی تیز چلانے پر 11 کروڑ روپے جرمانہ، ڈرائیورکودن میں تارے نظر آگئے

واشنگٹن: امریکا میں ایک شخص پر گاڑی مقررہ رفتار سے تیز چلانے پر 11 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ایک ڈرائیور کو مقررہ 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھا کر 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلناے کے جرم میں 11 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر (14 لاکھ ڈالرز) کا جرمانہ عائد کردیا گیا، جسے دیکھ کر کونر کاٹو نامی ڈرائیور کے اوسان خطا ہو گئے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور 2 ستمبر کے روز گاڑی کو حد سے زیادہ تیز چلا رہا تھا، تاہم اسے امید نہیں تھی کہ اس پر جرمانہ عائد کردیا جائے گا اور وہ بھی اتنا زیادہ کہ اسے دن میں تارے نظر آ جائیں۔

جارجیا کے شہر Savannah کے رہائشی نے بتایا کہ جرمانے کی رقم دیکھ کر اس نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ تصدیق کی جا سکے کہ اتنی خطیر رقم کا ٹکٹ کہیں کسی غلطی کا نتیجہ تو نہیں، تاہم اسے فون پر ایک خاتون نے بتایا کہ اس پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر 14 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ اس نے سوال کیا کہ کہیں یہ تکنیکی غلطی تو نہیں جس پر خاتون نے جواب دیا کہ نہیں، آپ کو ٹکٹ پر درج رقم ہی ادا کرنا ہوگی یا 21 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں