کچے کے ڈاکووں کا کراچی میں وارداتوں کا انکشاف

کراچی کے ضلع ساوتھ میں ڈیفنس پولیس کا کارنامہ، کچے کے 2 ڈاکووں کو منطقی انجام تک پہنچادیا۔

ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کی مضبوط و موثر کمانڈ میں ڈیفنس پولیس نے کارنامہ انجام دیدیا، پولیس مقابلے کے دوران نہایت مطلوب 2 ڈاکووں کو منطقی انجام تک پہنچادیا، مارے جانے والے ملزمان شیر علی عرف پیارو اور ذوالفقار عرف زلفی شامل ہیں، جن کا تعلق سندھ میں کچے کے ڈاکووں کے گروپ سے تھا۔

ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان ڈیفنس میں صعنت کار آصف بلوانی کو بھی قتل کرچکے، تاجر کے قتل میں ان کے دیگر ساتھی بھی ملوث تھے، جس کے اہم شواہد ہیں، ملزمان کی وارداتیں کرتے ویڈیوز بھی مل گئیں ہیں، جن میں انہیں واضح شناخت کیا جاسکتا۔

ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ ملزمان اندرون سندھ سے کراچی آکر وارداتیں کرتے تھے، گروہ 10 سے 15 ملزمان پر مشتمل ہے، ملزمان پر اندرون سندھ اور کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں، ملزمان گھروں میں ڈکیتی، بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والوں کو لوٹنے سمیت موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں