ساوتھ افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو ہرادیا

پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کی ٹیمیں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 13 ویں میچ میں برمنگھم کے کاؤنٹی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں، جہاں افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

اوپنر شرجیل خان 36 گیندوں پر 72، شعیب ملک 26 گیندوں پر 51 رنز بناسکے۔

عبدالرزاق 25، صہیب مقصود 24، شاہد آفریدی 20 اور کامران اکمل 13 رنز کی اننگ کھیل سکے۔

جواب میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے مطلوبہ ہدف محض 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں