سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا 23 جون 2024 کو اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ٹائمز ناو¿ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھے گا۔چند روز قبل ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔دونوں نے اپنے تعلقات کی عوامی سطح پر تصدیق تو نہیں کی لیکن جب ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ساتھ یادگار لمحات پر مبنی تصاویر پوسٹ کیں تو معاشقے کی افواہوں کا بازار گرم ہوا۔

ظہیر اقبال نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے (Happy Birthday Sonzzz) لکھا تھا۔اس سے قبل سوناکشی سنہا کے دوست نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی ایسا سوچا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں، سوچنے والے کو سوچنے دیں کیونکہ یہ اس کیلیے بہتر ہے۔انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں سے کہا تھا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں اور سوناکشی سنہا ایک ساتھ ہیں تو یہ آپ کیلیے اچھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں