ہوائی جہاز کو سولر انرجی سے چلانے کا کامیاب تجربہ

لندن:شمسی توانائی سے بجلی کے بعد ہوائی جہاز کو بھی سولر انرجی سے چلانے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ سولر سٹریٹوس نامی کمپنی کی ٹیم نے شمسی توانائی پر چلنے والے الیکٹرک ہوائی جہاز کو 10ہزار میٹر کی بلندی پر اڑا کر ایک نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سولر پر جہاز چلانے کا مقصد جہاں ایندھن کی بچت ہے وہاں پر ہوائی مسافروں کو سستی ایئر ٹکٹ کی فراہمی بھی ہے،تاکہ ہوائی مسافر سستے سفر سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

سولر جہاز کے کامیاب تجربے کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ شمسی توانائی پر چلنے والا کوئی ہوائی جہاز کمرشل ہوائی جہاز کے برابر بلندی پر پرواز کرتا دکھائی دے گا۔ کمپنی کے بانی ریفل ڈومجان کا کہنا ہے کہ سولر جہاز کو کمرشل جہاز کے برابر لانے کا چیلنج پورا کیا جائےگا اورایک سیکنڈ میں300ٹن ایندھن جلانے کے رجحان کو بھی بدلنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں