کراچی:کراچی کے علاقے سلطان آباد یوسی سیون کیماڑی میں عیدالاضحی کے موقع پربیوہ اور نادارخواتین میںمفت گوشت تقسیم کیاگیا۔اس موقع پرسماجی رہنما اور سابق یوسی چیئرمین افسرخان خٹک نے کہا کہ انہوں نے اپنی بساط کے مطابق اور چندخیرخواہوں کے تعاون سے مستحق اور نادارلوگوں کو عیدقرباں کی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہرماہ بیوہ خواتین کی مالی مدد کرتے ہیں اوراب خواتین کوہنرمندبنانے کے لئے سلائی کڑھائی کاسینٹرکھولنے کے لئے کوشاں ہیں ۔
افسرخان خٹک نے کہا کہ بطورمسلمان اور پاکستانی شہری کے ہم سب کافرض ہے کہ معاشرے کے محروم طبقوں کی مدد کریں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کے لئے جسم و جان کارشتہ برقراررکھنا بھی مشکل کردیا ہے۔