وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا ہےکہ شاہ محمود قریشی کی رہائی آج ہونے کا امکان بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس کے ضمانتی آرڈر کی مصدقہ کاپیاں ابھی تک جاری نہیں کیں، خصوصی عدالت کو بھی اس سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔
بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ مطلوبہ عمل صرف سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ کاپیاں جاری کرنے کے بعد ہی کیا جاسکتا۔