institutions

پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا راجواڑہ بن گیا، سراج الحق

خوشاب:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے پاکستان عالمی مالیاتی اداروں اور استعمار کا راجواڑہ بن گیا، ملک کے 25 کروڑ عوام کے فیصلے آئی ایم ایف کرتا ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ حالات یہ ہیں کہ آئندہ حکومت کے لیے بھی ٹیکسز اور مہنگائی کا روڑمیپ تیار کرلیا گیا۔ نگران حکومت سابقہ حکومتوں اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو لے کر چل رہی ہے، ان کے پاس اختیار نہیں تو بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو کیوں لوٹا جارہا ہے؟۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

سراج الحق نے اس موقع پر نیدرلینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں اور او آئی سی سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا کہ امت کے جذبات کی موثرترجمانی کی جائے اور مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں