Jihad

فلسطینوں کا قتل عام روکنے کیلیے عالم اسلام جہاد کرے، سراج الحق

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا قتل عام روکنے اور فلسطین کی آزادی کے لیے عالم اسلام جہاد کا راستہ اختیار کرے ۔ جہاد کے ذریعے ہی افغان مجاہدین کو آزادی حاصل ہوئی اور جہاد کے ذریعے ہی فلسطین کو آزادی حاصل ہو گی۔

قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے عالمی فنڈ قائم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستانی قوم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے جبکہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پر عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرے ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں پاکستان سے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک کروڑ ای میل کے ذریعے پٹیشنز بھیجی جائیں گی ۔

سراج الحق نے کہا اسلامی تاریخ میں سقوط ڈھاکہ ، سقوط غرناطہ اور اسی طرح کے دوسرے حادثے اس لیے ہوئے کہ مسلمان متحد نہیں تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں