third world war

عالم اسلام فلسطینیوں کیلئے عملی اقدامات کرے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن جائے اور انسانوں کے قبرستان کا منظر پیش کرے، عالم اسلام کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بیانات کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں نے مجبور ہوکر مزاحمت اور جدوجہد کا راستہ اپنایا، اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے، اسلامی دنیا اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔

سراج الحق نے یورپ اور امریکا کے انسانی حقوق سے متعلق دہرے معیار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی 49 قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ذرائع ابلاغ، حکومتیں یک زبان ہوکر یوکرین میں انسانی حقوق کی بات کررہی ہیں لیکن فلسطین میں بچوں اور خواتین کے قتل عام پر خاموشی چھائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں