کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری غیرت ایمانی کے منافی ہے کہ مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہوں اور ہم خاموش رہیں۔
سراج الدین حقانی کاکہنا تھا کہ یہ ہماری غیرت ایمانی کے منافی ہے کہ مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہو اور ہم خاموش رہیں، اسرائیلی مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مشکلات سے دو چار دنیا بھر کے مسلمانوں کو اللہ آزمائش میں سرخرو کرے، عالمی ادارے خاموش تماشائی کے بجائے اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، فلسطین میں اسرائیلی ظلم وستم جاری رہا تو اسرائیل کے لیے برا ہوگا۔