ملک لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بدامنی،مہنگائی سلگتے ہوئے مسائل، براہ راست ذمہ دار حکومتیں ہیں، پختونخواہ میں دہشتگردی کی نئی لہر سے صوبہ کا ہر شخص متاثر ہے، بلوچستان جل رہا ہے، اندرون سندھ اور پنجاب میں ڈاکو راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی کی وارداتوں نے زندگی جہنم بنادی ہے، ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی نے سالہا سال حکومت کی، بہتری نہ لاسکیں، آزمائی ہوئی جماعتیں پھر عوام کودھوکا دینے کی کوشش کررہی ہیں، نوجوانوں اب کی بار دلفریب اور جھوٹے نعروں کا شکار نہ بنیں، دہائیوں سے ملک لوٹنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں