کرپشن، مہنگائی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج ہیں۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم نے مارشل لا ادوار، پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتیں دیکھ لیں، 2024 کے انتخابات 2018 کی طرح ہوئے تو ملک کے لیے تباہ کن ہوں گے، الیکشن میں ماضی کی طرح جعلی حکومت بنائی گئی تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے الیکشن میں غیر جانبدار رہیں، الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کراکے عوام میں اپنا وقار بحال کرسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں