demonstrations

سراج الحق کا فلسطینیوں‌سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک گیر مظاہروں‌کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں اور قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوں مگوں کی صورت حال سے نکل کر ارضِ مقدس کی آزادی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دوریاستی حل قائداعظم محمد علی جناح اورپاکستان کی ریاستی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا، اسرائیل ایک ناجائراور قابض ریاست ہے اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا عرب ممالک امریکا کی جانب دیکھنے کی بجائے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے تو فلسطین اور مسجد اقصی یہودیوں کے تسلط سے آزاد ہوجاتی، اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو موجودہ موقع جو حماس نے قربانی دے کر انھیں فراہم کیا ہے ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ کھل کر فلسطینیوں کی حمایت میں آگے آئیں اور اس موقف کو اختیار کریں جو پوری امت کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں