جعلی الیکشن، جعلی نتائج، حکومت بھی جعلی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے الیکشن، اسکے نتائج اور ان سے بننے والی حکومت کو جعلی قرار دیدیا۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 والے سڑکوں پر ہیں جبکہ فارم 47 والے عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فردِ جرم عائد کردی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے، اب نتائج چوری ہوتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں