جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہےکہ انتخابات مذاق بن چکے، 70 میں ہونے والی منظم دھاندلی سے ملک دولخت ہوگیا مگر سبق نہیں سیکھا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن پر قومی خزانہ سے 50 ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا، جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے پرامن عوامی احتجاج جاری رکھیں گے اور آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔