امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا استعفی مسترد

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا استعفی مسترد کردیا۔

منصورہ میں نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری شریک ہوئے۔

اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استعفی پر غور کیا گیا۔ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر استعفی مسترد کرتے ہوئے سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وہ دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

شوریٰ نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں