عمران خان، قریشی کو سزا پر افسوس کا اظہار

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا پر بے حد افسوس ہے۔

اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تاکہ عدل کے تقاضے پورے ہوتے، ہم سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہئیں، ملکی معاملات میں امریکی مداخلت چھہتر برسوں سے جاری ہے، پہلی بار ہوا ہے امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں زیر بحث آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں