امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ قوم ن لیگ اور پی پی کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔
کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر 80 ہزار ارب سے زائد کا قرضہ ہے، ملک میں 2 کروڑ افراد بے گھر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 خاندانوں نے اداروں، کسانوں، مزدوروں کو نقصان پہنچایا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قرض اتارو اسکیم کا جو پیسہ آیا تھا وہ کہاں گیا؟ پاکستان کو نوازشریف کی نہیں، امن، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے یہی دو خاندان ذمہ دار ہیں، اگر 3 بار رہ کر نوکریاں نہ دے سکے تو آج لوگ پی پی، ن لیگ کے جھانسےمیں آنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کہتے ہیں ہمیں وزیراعظم بنادو،1 کروڑ نوکری دیں گے، یہ 3 بار وزیراعظم بننے کے بعد تو نہ دے سکے۔