آئندہ “الیکشن” میں “سلیکشن” نامنظور، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن 2024ء کو سلیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ ملک پر مافیا کو مسلط کیا گیا، ہم 8 فروری کو الیکشن کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کو سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، فلسطین میں ناحق ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے فلسطین کے معاملے پر بیانات سے آگے بڑھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف کال دی اور دھرنے دیے، 8 دسمبر سے 8 فروری تک الیکشن کے لیے نوجوان مسلسل جدوجہد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں