امن کی دھرتی پر SPL کے انعقاد کا اعلان

سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔ ایس پی ایل کا افتتاحی ایڈیشن 14 دسمبر سے شروع ہوکر 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سکھر پیٹریاٹس، کراچی غازی، بینظیرآباد لال، لاڑکانہ چالانرز، حیدرآباد بہادرز اور میرپورخاص ٹائیگرز شامل ہیں۔

کوچز کی جانب سے شارٹ لسٹ کھلاڑی اب ڈرافٹ میں داخل ہوں گے، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ 28 اکتوبر کو ختم ہورہی ہے۔
ایس پی ایل کا ڈرافٹ 4 اکتوبر کو ہوگا، جس میں ہر ٹیم 2 پلاٹینم، 3 ڈائمنڈ، 4 سلور، 2 ایمرجنگ انڈر 21 اور 5 سندھی ایمرجنگ انڈر 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

ہر اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں ایک پلیئنگ برانڈ ایمبیسیڈر کا اضافہ ہوگا اور ہر ٹیم ڈرافٹ سے قبل اپنی پسند کے آئیکون کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں