ڈیپوٹیشن افسران، اہلکاروں کی واپسی کا فیصلہ

کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، ڈکیتی مزاحمت پر قتل و غارت سمیت کچے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے سندھ پولیس کو بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کردیا۔

سندھ پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) سمیت دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو واپس بلوانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔

فیصلہ کراچی سمیت اندرون سندھ جرائم پر قابو پانے کیلئے افرادی قوت کی کمی کے پیش نظر کیا گیا۔

مراسلے میں لکھا گیا کہ ایف آئی اے میں 112 پولیس افسران و اہلکار 2018 سے تعینات ہیں، جن میں 58 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور 54 حوالدار شامل ہیں۔

مراسلے کے مطابق موٹروے پولیس میں 214 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں، جن میں 128 انسپکٹرز اور 86 حوالدار شامل ہیں۔

ایف آئی اے میں تعینات بعض افسران نے اثر و رسوخ کی بنیاد پر ڈیپوٹیشن میں خلاف ضابطہ توسیع بھی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں