کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے تھدو ڈین ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے قیام اور فضلہ ڈین میں پھینکنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ملیر کو متعلقہ زمین تحویل میں لینے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے قیام اور فضلہ ڈیم میں پھینکنے کے معاملے پر سماعت ہوئی ۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص جمیل احمد نے 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ جمیل نامی شخص کی جانب سے تھدو ڈین کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی قائم کردی گئی ہے ۔جانوروں کا فضلہ،گوبر اور گندگی ڈیم کے پانی میں ڈالا جارہا ہے ۔و
کیل جمیل احمد نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے زمین لیز پر لی ہوئی ہے ۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ فضلے والا پانی پینے سے علاقے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔پولیس اور دیگر اداروں کو درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی مویشی منڈی ختم نہیں کرائی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 30 سالہ لیز میں توسیع سے روک رکھا ہے۔
عدالت نے زمین کی 30 سالہ لیز میں توسیع سے روک دیا ۔عدالت نے کمیٹی کی سفارشات کے بعد ملوث افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔عدالت نے متعلقہ زمین کی خرید وفروخت سے بھی روک دیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو متعلقہ زمین تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے علاقے سے غیر قانونی تجاوزات بھی ہٹانے کا حکم دے دیا ۔