قیام امن کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حکم

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی نے کراچی سمیت سندھ میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں صوبائی انصاف کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

چیف جسٹس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی خراب صورتحال اور کچے میں شہریوں کے اغوا پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر قانون کی بات سن کر افسوس ہوا، اگر وہ امن و امان پر اس طرح کی رائے رکھتے ہیں تو کارروائی کیا کریں گے۔

چیف جسٹس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی مکمل کرکے ایک ہفتے میں ڈی آئی جی سکھر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

اجلاس میں چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کوئی کتنا بھی طاقتور ہو، رعایت نہ برتی جائے۔

چیف جسٹس نے ایک ماہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بناکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں