اہلیان سندھ کو طویل عرصے بعد بڑی خوشخبری نصیب، سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہےکہ وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالتوں کی جانب سے بھرتیوں پر عائد پابندی جلد از جلد ختم کروائیں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔اجلاس میں کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظور دیدی۔