سندھ حکومت نے صدرمملکت سے مدد مانگ لی

کراچی:وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں فنڈز کی عدم فراہمی پراختلافا ت بڑھتے جارہے ہیںجبکہ سندھ حکومت نے وفاقی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور دیگرامورکی انجام دہی کے لئے فنڈز نہ ملنے کے باعث صدرمملکت سے کردارادارکرنے کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری سے وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے ملاقات کی اور وفاق حکومت سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں مدد مانگ لی۔ سندھ حکومت موقف ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث صوبے میں متعددترقیاتی منصوبوں کھٹائی میں پڑگئے ہیں جبکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے نئے منصوبے بھی شروع نہیںکئے جاسکتے ۔ناصر شاہ نے درخواست کی کہ صدر وفاق سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

صدر مملکت نے تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔آصف زرداری کو وزیر توانائی نے سندھ میں توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔صدر زرداری نے کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران میں سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ہوگا۔ناصر شاہ نے کہا کہ شمسی توانائی سے متعلق سندھ حکومت موثر اقدامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔وزیر توانائی سندھ نے صدر کو سندھ میں منصوبہ بندی محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں