وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نئی کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی، سردار شاہ، عذرا فضل پیچوہو، ایم بخش خان مہر، ضیاء النجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے بابل بھیو، احسان مزاری اور نجی عالم کو مشیر مقرر کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شرجیل میمن کو ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو صحت اور بہبود آبادی، ناصر شاہ کو توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات، سردار شاہ کو اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، کالج ایجوکیشن و مائنز اینڈ منرلز کا قلمدان سونپا گیا۔
سعید غنی کو لوکل گورنمنٹ، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ ایجینئرنگ، جام خان شورو کو آبپاشی و محکہ خوراک، ضیاء الحسن لنجار کو داخلہ، قانون، سردار ایم بخش مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز، اسپورٹس اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن، علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کی وزارت دی گئی۔
اے بخش ڈنو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا مشیر مقرر کیا گیا۔احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کا مشیر اور نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیٹیل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ اور لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا مشیر مقرر کیا گیا۔