رپورٹ: ذیشان خان
سندھ کابینہ میں توسیع، 8 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا، قلمدان بھی تفویض کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا جاچکا تھا تاہم عیدالفطر کےبعد پہلے ہی ہفتے عملی جامعہ پہنایا گیا۔
سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے 8 وزراء کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس سندھ میں ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کےبعد گورنر کامران ٹیسوری نے جام اکرام دھاریجو، ایم علی ملکانی، مخدوم محبوب، شاہینہ شیر علی، شاہد تھیم، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں اور طارق تالپور سے حلف لیا۔
شاہد تھیم کو محکمہ لیبر، ایم علی ملکانی کو محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹی، جام اکرام دھاریجو کو محکمہ انڈسٹری، مخدوم محبوب کو محکمہ بحالی، شاہینہ شیر علی کو ترقی برائے خواتین نسواں، دوست علی راہموں کو محکمہ ماحولیات اور کوسٹل ڈیولپمنٹ، طارق تالپور کو محکمہ سوشل ویلفیئر، ریاض شیرازی کو محکمہ اوقاف، مذہبی امور اور عشر زکواۃ کا قلمدان دیا گیا۔