تعلیم کے لحاظ سے ٹاپ 10 اضلاع میں سندھ شامل نہیں

اسلام آباد:سندھ خصوصا کراچی کوتعلیم کے لحاظ سے ملک بھرمیںخصوصی حیثیت حاصل تھی تاہم وقت کے ساتھ صوبے میںتعلیم کاشعبہ تنزلی کاشکار ہوگیا ۔ملک میںتعلیم کے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرفارمنس انڈکس 2023ء کی رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطاق ضلع وار تعلیمی کارکردگی کے ٹاپ 10 اضلاع میں سندھ اور بلوچستان کا کوئی ضلع شامل نہیں جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے 7 اور خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع شامل ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان کے 134 اضلاع ہائی پرفارمنس تعلیمی کارکردگی میں شامل ہیں جس میں پاکستان کے 77 کم تعلیمی کارکردگی والے اضلاع بھی شامل ہیں۔ یہ رپورٹ تعلیمی کارکردگی میں ٹاپ پرفارمنگ اضلاع میں اسلام آباد کو شامل کیا گیا ہے، پنجاب کے اضلاع میں سے جہلم، چکوال، راولپنڈی، سیالکوٹ شامل ہیں جبکہ اٹک، نارووال اور گجرات بھی تعلیمی کارکردگی میں آگے ہیں۔سندھ کے حوالے سے گزشتہ دنوں الف اعلان اور ایس ڈی پی آئی نامی غیر سرکاری تنظیموں کی جاری کردہ ایک رپورٹ میںبتایاگیا کہ آٹھویں جماعت تک کی تعلیم کے لحاظ سے پاکستا ن بھرمیں صوبہ سندھ ملک کا بدترین صوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں