اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام اہل پاکستانیوں کی انتخابی عمل میں بلاامتیاز بھر پور شرکت کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن اپناآئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ پاکستان کی بقا ، فروغ اور استحکام کیلیے اپناآئینی کردار ادا کرتا رہے گا، معاشرے کے تمام افراد بشمول محروم طبقات کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ تمام اہل پاکستانیوں کو انتخابی فہرستوں میں نہ صرف شامل کیا جائے بلکہ انکی انتخابی عمل میں بلاامتیاز وتفریق بھر پور شرکت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔