سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ عرفان رامے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس انور کاسی اور سابق رجسٹرار ارباب عارف کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ میں شامل ہیں۔