تحریک انصاف رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ریاستی ادارے انصاف کا قتل کررہے ہیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، ہمارے راستے میں اب بھی رکاوٹیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پراسس میں ہی وزارت قانون نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جیل ٹرائل اور اوپن ٹرائل میں فرق ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سوات میں کارنر میٹنگ پر کارکنوں کو جیل میں بند کردیا گیا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جان کا خطرہ ہے، ہم نے ایف ایٹ مرکز کے لیے کہا کہ تھا کہ وہاں سیکیورٹی کا انتظام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے ٹرانسفر پیسے آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس جب بھی کھلے گا، اس میں شریف خاندان کا نام آئے گا۔