سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ واضح کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا، اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ کل سے ابتک پوری کوشش کی کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کروں۔
انہوں نے بتایا کہ کل بلاکر بتا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی بنیاد پر 942 روپے ادا نہیں کئے، جس پر نااہل قرار دے دیا گیا۔