تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ صدر عارف علوی اور اُن کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے آخری ایام میں تحریک انصاف کی ساتھ زیادتیاں کیں، صدر نے پی ڈی ایم کو موقع دیا کہ وہ مرضی کی قانون سازی کرلیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر حج پر گئے تو پی ڈی ایم نے الیکشن ایکٹ، ملٹری ایکٹ میں ترمیم کیں، الیکشن کی تاریخ دینے کی ذمے داری بھی عارف علوی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف اور عارف علوی کا مزید ساتھ چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں اپنی طرف سے کوئی بیان بانی پی ٹی آئی سے منسوب نہیں کیا، مجھے 8 فروری تک کام کرنے دیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ میرے خلاف بولتے رہیں گے تو میں ان کے کسی عہدے سے متاثر ہونے والا نہیں۔