عمران خان کہتے ہیں 7 سال جیل میں رہنا منظور، ڈیل نہیں کروں گا، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے 7 سال جیل میں رہوں گا لیکن ڈیل نہیں کروں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے حزب اقتدار سے کسی صورت نہیں ملنا، احتجاج جاری رکھا جائے، مینڈیٹ واپس کیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی درپیش معاشی حالات سے نجات دلا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط الیکشن کے آڈٹ سے متعلق لکھا ہے، عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں