انتخابی مہم: شیر افضل مروت کو اہم ذمہ داری تفویض

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ شیر افضل مروت کو انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کنونشنز کی ذمہ داری شیر افضل مروت کو دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں اہم معاملات پر گفتگو ہوئی ہے، انتخابی مہم کیلئے جلسے، کنونشن اور انتخابی ریلیوں سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں