شہباز شریف پارٹی صدارت سے مستعفی ہوگئے

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں ، مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ(سینٹرل ورکنگ کمیٹی ) کا اجلاس 18 مئی بروز ہفتہ دن 30: 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے- اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کر دیا ہے،مجلس عاملہ کے اجلاس میں قائمقام صدر کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی، سی ڈبلیو سی پارٹی قائد نواز شریف کو قائمقام صدر نامزد کرے گی،مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں