وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد: ملکی سیاست میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورصدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود رہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ ہمارے ساتھ حکومت میں شامل ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم نے بحالت مجبوری میں حکومت قبول کی، ملک کے حالات ہی ایسے تھے جو ہمیں مجبوراً حکومت لینی پڑی، خواہش ہے آپ دوبارہ سے ہماری سرپرستی کریں، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔

وزیر اعظم کی درخواست پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تو جہاں کھڑا تھا آج بھی وہیں ہوں لیکن راستہ تو آپ نے بدلا، میں اپنی جماعت سے مشورہ کر کے بتاو¿ں گا۔یاد رہے کہ صدر مملکت سے ملاقات کے دوران بھی مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کیلیے وقت کا کہا تھا۔ ملاقات میں آصف علی زرداری نے سربراہ جے یو آئی (ف) کو بندوق کا تحفہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں