پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب میں مفاہمت کا پیغام دیا لیکن بدقسمتی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہوا،بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے عوام اور ملک کے خاطر ملکی مسائل کا حل سب مل بیٹھ کر نکالیں۔
شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مثبت کردار اور سیاست ملک کو آگے لے کر جائے گی اور پیپلز پارٹی مثبت کردار ادا کرے گی،پیپلز پارٹی ہمیشہ سیاسی مذاکرات اور مفاہمت پر یقین رکھتی ہے۔ 1973 کا آئین اتفاق رائے کا نتیجہ تھا،بدقسمتی سے ہم اپنے معاشرے میں اختلاف رائے کا احترام نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ عدالت نے تسلیم کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ انصاف نہیں ہوا،بہت سماعتوں کے بعد عدالت نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ٹرائل میں نا انصافی ہوئی،عدالت خود تسلیم کر چکی ہے۔