مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔

اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چئیرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا، جہاں چاند کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں