سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کےلیے سعودی عرب میں اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب میں بدھ 10 اپریل کو عید الفطر ہوگی۔

حرمین انفو کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں