اضافی کرایہ وصولی: وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانہ

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 12 لاکھ 88 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی کراچی سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 ہزار 105 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، مسافروں کو 12 لاکھ 37 ہزار روپے کا اضافی کرایہ واپس کروایا گیا۔

ترجمان کے مطابق اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 12 لاکھ 88 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ ریلیف اور منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش دشواریوں کا خاتمہ ہے، ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں