شاہد خاقان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی اہلیہ کے ہمراہ چین جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن کلیئرنس کے موقع پر انھیں آگاہ کیا گیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ پر ہے لہٰذا سفر جاری نہیں رکھ سکتے۔

شاہد خاقان عباسی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ ایئر چائنا کی پرواز سی زیڈ 6008 کے ذریعے چین روانہ ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں